ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی ایچ یو میں گولی لگنے سے طالب علم کی موت، چیف پراکٹر سمیت چار لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج

بی ایچ یو میں گولی لگنے سے طالب علم کی موت، چیف پراکٹر سمیت چار لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج

Wed, 03 Apr 2019 23:28:27    S.O. News Service

وارانسی ،03؍اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش کے کے بنارس میں واقع بی ایچ یو کے احاطے میں نامعلوم بدمعاشوں کی طرف سے گولی مارے جانے سے شدید زخمی ہوئے طالب علم کی اسپتال میں موت ہو گئی۔پولیس نے بدھ کو یہ معلومات دی۔یونیورسٹی میں نیم فوجی دستوں کو تعینات کر دیا گیا ہے اور چیف پراکٹر رویانا سنگھ سمیت چار لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ چار دیگرلوگوں کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق طالب علم گورو سنگھ اس یونیورسٹی میں ایم سی اے کا طالب علم تھا اور لال بہادر شاستری ہاسٹل میں رہتا تھا۔منگل کی شام وہ بڑلا چھاترواس کے سامنے اپنے دوستوں سے بات چیت کر رہا تھا تبھی نامعلوم موٹرسائیکل سوار بدمعاش اسے گولی مار کر فرار ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ گوروکے پیٹ میں گولیاں لگی تھیں اور اس کو بی ایچ یو کے انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کے ٹراما سینٹر لے جایا گیا، جہاں منگل دیر رات اس کی موت ہوگئی۔گورو کو 2017 میں یونیورسٹی میں مبینہ طور پر تشدد بھڑکانے کے معاملے میں یونیورسٹی سے گزشتہ سال معطل کر دیا گیا تھا۔یونیورسٹی کے پی آر او راجیش سنگھ نے بتایا کہ منگل کے واقعہ کے بعد یونیورسٹی بند ہے۔


Share: